مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر الیکشن کمشن نے قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔ انتیس جولائی کو 9 سے 2 بجے تک ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ ریٹرننگ افسر 29 جولائی کو 2 بجے کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ تیس جولائی کو 9 سے 12 بجے تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے پر اپیل کی جا سکے گی۔ 30 جولائی کو حتمی فہرست آویزاں ہو گی۔ اکتیس جولائی کو 9 سے 12 بجے تک الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ 2 اگست کو پولنگ ہو گی۔
آزاد کشمیر: مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات 29 جولائی کو وصول ہونگے‘ 2 اگست کو پولنگ
Jul 28, 2021