غزہ پر 11روز بمباری جنگی جرم اسرائیل کیخلاف تحقیقات کی جائے ہیومن رائٹس واچ

Jul 28, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے 30 عینی شاہدین کے انٹرویوز پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ غزہ پر گیارہ روزہ بمباری میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔ اسرائیل کے  فضائی حملوں کا کوئی عسکری ہدف  نہیں تھا۔ گیارہ روزہ جنگ میں 610 بچوں سمیت 1948 فلسطینی زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں