سیالکوٹ (نامہ نگار) بالائی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجہ کا سیلاب، پانی کا بہاؤ بڑھ کر ایک لاکھ گیارہ ہزار تین سو پندرہ کیوسک تک پہنچ گیا اور اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ فلڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق دریائے جموں توی میں پانی کا بہاؤ 7196کیوسک، دریائے مناور توی میں 4560 کیوسک، کنگرہ کے مقام پرنالہ ڈیگ کا بہاؤ 3032کیوسک، اورا کے مقام پر نالہ ایک میں 1735کیوسک، نالہ پلکھو میں 557کیوسک اور نالہ بھیڈ میں 695 کیوسک ہے۔
سیالکوٹ: ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب‘ بہائو میں مسلسل اضافہ
Jul 28, 2021