وفاقی دارالحکومت میںویڈیو سکینڈلز کے لرزہ خیز واقعات سے شہری پریشان

اسلام آباد (عزیز علوی) وفاقی دارالحکومت میں لڑکے اور لڑکی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے ، سیکٹر ایف سیون فور میںسابق سفارتکار کی بیٹی کا تیز دھار آلے سے سر جسم سے الگ کرنے اورنیلور کے علاقے تمیر میں لڑکے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے اور شدید جسمانی تشدد کے ویڈیو سکینڈلز کے لرزہ خیز واقعات شہریوں میں سخت تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں پولیس ان تینوں کیسوں کے ملزمان کی گرفتاری کے باعث سکون کے سانس میں ہے جبکہ شہری قیمتی جانوں کے اس طرح سے گھروں میں محبوس رکھنے اور ان سے انسانیت سوز سلوک پر شدید صدمے کی حالت میں ہیں پولیس تفتیش میں جو شواہد سامنے آرہے ہیں وہ صرف فائلوں میں بند رکھے جا رہے جبکہ ان تینوں واقعات کے حوالے سے پولیس کو اپنی تفتیش پر وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو آگاہ رکھنے کیلئے کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا ۔  

ای پیپر دی نیشن