لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹوکیو اولمپکس 2020 میں مراکش کے ہیوی ویٹ باکسر یونس بالا کو نیوزی لینڈ کے باکسر ڈیوڈ نائیکا کے کان چبانے کی کوشش پر نااہل قرار دیدیا گیا۔ مراکش کے 22 سالہ باکسر نے نیوزی لینڈ کے باکسر ڈیوڈ نائیکا کے کان پر کاٹنے کی کوشش کی، ان کے اس غیر معمولی طرز عمل پر انہیں نااہل کردیا گیا۔ حالانکہ وہ16 رائونڈ پر مشتمل فائٹ میں متفقہ پوائنٹس سے محروم ہونے کے بعد پہلے ہی مقابلے سے باہر ہوگئے تھے۔
ٹوکیو اولمپکس:مراکشی باکسر یونس بالا کی حریف کے کان چبانے کی کوشش
Jul 28, 2021