لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستا ن اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریزکا پہلا میچ آج کھیلا جائیگا۔میچ رات سات بجے شروع ہو گا۔ قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز کوچز کی زیر نگرانی بائولنگ ‘بیٹنگ ‘فیلڈنگ کیساتھ ساتھ جسمانی فٹنس پر بھی زور دیا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین چھٹی باہمی ٹی ٹونٹی سیریز ہوگی ، پاکستان نے 5 میں سے 4 میں فتح سمیٹی ہے۔مجموعی طور پر 14 میچوں میں سے پاکستان نے 11 جیتے اور 3 میں شکست ہوئی۔ رینکنگ میں پاکستان 261 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر سیریز میں کلین سویپ پر پاکستان 263 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر چلا جائیگا۔ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل 11کرکٹرز اظہر علی ‘عابد علی ‘عمران بٹ ‘فواد عالم ‘شاہ نواز دھانی ‘نعمان بٹ‘محمد زاہد و دیگر گزشتہ روز ویسٹ انڈیز پہنچ گئے ہیں ۔یہ تمام کھلاڑی ایک روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے، کرونا ٹیسٹنگ آج ہوگی نتائج منفی آنے پر ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز بہت اہم ہے۔ بینچ سٹرنتھ بھی چیک کریں گے تاکہ کمبی نیشن بناسکیں، ورلڈ کپ سے قبل اپنا کمبی نیشن دیکھنا ہے۔ پہلے والی غلطیوں کو نہیں دہرانا اور ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ ذمہ داری کیساتھ کھیلوں، ہر میچ میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش ہوتی ہے۔ فیلڈنگ بہت کمزور تھی بہت کام کیا ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کسے کھلانا ہے اس کا فیصلہ تقریباً کر چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں کنڈیشنز مختلف ہیں کوشش ہے سب کو متواتر مواقع ملیں۔ مختلف کمبی نیشن سے جائینگیاور پلیئرز آزمائیں گے۔ شرجیل کوکھلایاتوٹاپ آرڈرمیں کھلائیں گے۔ مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کوبیک کرینگے۔ویسٹ انڈیزکیخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے انگلینڈمیں ہم نے 200 رنز سکور کئے ہوئے ہیں لیکن ویسٹ انڈیزکی کنڈیشنزمختلف ہیں۔ یہ سیریزبہت اہم ہے مختلف پلیئرز آزمائیں گے ۔