آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی 

Jul 28, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کرسیریز جیت لی ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی، لیوس 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مچل سٹارک نے 3، جوش ہیزل ووڈ اور آدم زمپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے ہدف چار وکٹوں پر پورا کرتے ہوئے ون ڈے سیریزاپنے نام کی، میتھو ویڈ نے 51  رنز بنائے، سٹارک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزیدخبریں