طرابلس(اے پی پی)بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے نتیجے میں 57 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی او ایم نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ خمس لیبیا میں کشتی الٹنے سے57 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ تارکین وطن میں سے زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک شخص نے بتایا کہ کشتی پر 20 خواتین اور 2 بچے بھی سوار تھے جواپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے لے کراب تک 18 ہزارسے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو بچایا گیا ہے جبکہ سینکڑوں دوسرے افراد اسی راستے پر ہلاک اور لاپتہ ہوئے ہیں۔ کے بعد سے ہی لیبیا میں عوام عدم تحفظ اور انتشار کا شکار ہیں اور ملک کو بحیرہ روم کے راستے سے یورپی ساحلوں تک جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی روانگی کا ایک پسندیدہ مقام بنا ہوا ہے۔
لیبیا: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 20خواتین‘ 2بچوں سمیت 57افراد ڈوب گئے
Jul 28, 2021