پشاور(بیورورپورٹ)کالام سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں عید کی چھٹیاں منانے کے لئے گئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ سوات سے کالام تک ، کمراٹ دیر ، دونوں اطراف پر گاڑیوں کی لائنیں لگی ہو ئی ہیں اور گاڑیاں رینگتے ہو ئے اپنی منزل مقصود پر نہیں پہنچ رہی ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق عید الضحیٰ پر 4لاکھ سے ز ائد سیاح مالاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آئے تھے ۔ غیر معمولی رش کے باعث ہزاروں گاڑیوں کی لمبی قطاروںکے باعث چھوٹی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔
کالام سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد سیاح پھنس گئے
Jul 28, 2021