پشاور(بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کوہاٹ کے علاقے نور الٰہی کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں جعلی مشروبات برآمد کرکے مالکان کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ کاروائی کے دوران کئی دیگر دکانوں سے زائد المعیاد اشیاء برآمد کرکے ضبط کرلئے گئے۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف دکانوں سے جعلی مشروبات اور زائد المعیاد اشیاء برآمد کرلئے۔