لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے نے تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اداکار علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کی گواہ حمنہ زبیر کے بیان پر جرح مکمل کی آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے مزید گواہ عدالت پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرائیں ۔ عدالت نے مزید کارروائی 9ستمبر تک ملتوی کردی۔