ملکی مفاد میں ہرقسم کے اختلافات پس پشت ڈالنا ہونگے : ڈی آئی جی آپریشنز

Jul 28, 2021

لاہور(نامہ نگار)محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںڈی آئی جی آپریشنز ساجد کی زیر صدارت اہل ِتشیع علمااور لائسنس ہولڈرز کا اجلاس ہوا۔انہوؑں نے کہا کہ ملکی مفاد میں ہر قسم کے ذاتی، گروہی اور مذہبی اختلافات پسِ پشت ڈالنا ہونگے۔تمام مسالک کے عقائد کا احترام لازم ہے، اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں۔ ایس پیزڈویژنل، سرکل اور تھانوں کی سطح پر لائسنس ہولڈرز سے میٹنگز کریں۔ سب کو مل کر تمام فرقہ جات کے مذہبی پروگراموں کو پْرامن اور کامیاب بنانا ہے۔ علماء کرام خطبات میں امن و آتشی کا پرچار کریں۔

مزیدخبریں