نواب شاہ(بیورورپورٹ) خونیں چمگادڑیں انسانوں پر حملہ آوور،پولیس کی بھاری نفری نے روہڑی کینال کے علاقے سے منسلک باغات اور دیہات کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کردی متعدد چمگادڑیں زخمی حالت میں پکڑی گئیں ،فائرنگ کی گونچ سے مکین خوفزدہ ہوگئے تفصیل کے مطابق پولیس نے علاقہ مکینوں کی شکایت پر جنگلی خونی چمگادڑوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرآپریشن شروع کیا، روہڑی کینال کے علاقے میں پولیس نے فائرنگ کرکے درجنوں چمگادڑیں ڈھیرکردیں جبکہ متعدد زخمی حالت میں پکڑی لیں پولیس کے مطابق خونی چمگادڑیں آم اور کیلے کی فصلوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ مقامی باشندوں پر بھی حملہ کررہی تھیں، گائوں کے مکینوں کی شکایت پر پولیس کی بھاری نفری نے ڈی،ایس،پی مبین پریھار کی قیادت میں چمگادڑوں کے خلاف کئی گھنٹے آپریشن جاری رکھا،آپریشن سے بچنے کے لئے خونی چمگادڑوں نے قریبی دیہات اور فصلوں کارخ کرلیا،خونی چمگادڑوں کے خلاف ایس ایس پی کے حکم پر پولیس اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیاآپریشن کے باعث بڑی تعداد میں نقل مکانی کرنے والی ہزاروں جمگادڑوں سے علاقہ مکین شدید خوف وہراس کا شکارہیں کئی علاقہ مکینوں نے چمگادڑوں سے بچنے کے لیے حفاظتی طورپرکلام پاک کا وردبھی شروع کردیاہے۔
نواب شاہ میںخونیں چمگادڑوں کا شہریوں پرحملہ،پولیس نے ہلاک کردیا
Jul 28, 2021