بجلی کی تاروں کو چھوکرخودکشی کرنے کی کوشش میں جھلسنے والا شہری 4 روز بعد چل بسا 

دنیاپور (نامہ نگار ) ب نواحی چک نمبر 353 ڈبلیو بی کے رہائشی پچاس سالہ وسیم حیدر گجر نے 24 مئی کو دنیاپور ریلوے اسٹیشن کے قریب بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر گیارہ ہزار کے وی وولٹ کی تاروں کو چھو کر خود کشی کی کوشش کی اور وہ کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا تھا جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیدی تھی جبکہ گاؤں میں دوسری خفیہ شادی کی ہوئی تھی اور اس کے معاشی حالات بہتر نہ تھے جبکہ اس کی نئی منکوحہ اسے گھر لانے یا طلاق دینے پر مجبور کررہی تھی جس کے دباؤ میں آکر اس نے اقدام خود کشی کیا ۔

ای پیپر دی نیشن