گوجرخان (نامہ نگار)جواد احمد خان، محمد عماد الدین، راجہ رمیز اور کامران محمود نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 7کنال کا رقبہ کرایہ پر حاصل کیا جہاں بیش قیمت جانوروں کا باڑہ قائم کیامالک زمین اور دوسری پارٹی کا زمین کے معاملہ پر کوئی تنازعہ تھا جس پر 20 مئی 2021 کو شہباز ہمراہ 10 سے 15 افراد آئے جنہوں نے جگہ کے ساتھ ساتھ ہمارے جانوروں کوبھی اپنے قبضہ میں کر لیاپولیس ہماری داد رسی نہیں کر رہی ملزمان نے ہمارے جانور ودیگر اشیاء جو اپنے قبضہ میں کرلی ہیں اور ہمارے مال مویشی بھی مر چکے ہیں پولیس اس پرملزمان کیخلاف پرچہ دینے کی بجائے الٹا ہم پر پرچہ دے کر ہمیں تھانہ میں بند کر دیا سی پی او راولپنڈی احسن یونس کو بھی اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں پولیس کے اعلیٰ احکام ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لے کر ملزمان کیخلاف کارروائی کریں۔
گوجر خان پولیس داد رسی کی بجائے مخالفین سے مل گئی ہے،جواد احمد خان
Jul 28, 2021