راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت کے مطابقموسمی مکئی اگست کے وسط تک کاشت کی جاتی ہے، مکئی زرخیز زمین میں کاشت کی جاتی ہے۔ ریتلی اور کلر اُٹھی زمین مکئی کیلئے موزوں نہیں ہوتی، کاشتکار مکئی کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ عام اقسام پرل2011، ایم ایم آر آئی ییلو2011، ملکہ2016 ، گوہر2016، ساہیوال گولڈ، سمٹ پاک، پاپ1 ، سویٹ1 یا ہائبرڈ اقسام ایف ایچ949 ، وائی ایچ1898، ایف ایچ1046، ایف ایچ1036، وائی ایچ 5427 استعمال کریں۔زمین کی تیاری کیلئے اِس میں تین سے چار مرتبہ ہل اور سہاگہ چلائیں، اگر زمین کی تہہ سخت ہے تو پہلی دفعہ اِس میں پلٹنے والا ہل چلائیں۔بارانی علاقوں میں مکئی بذریعہ ڈرل کاشت کی جاتی ہے اور اس کا شرح بیج 12 سے 15 کلوگرام فی ایکڑ ہوتا ہے۔ نہری علاقوں میں مکئی چوپے سے کاشت کی جاتی ہے اور اسکا شرح بیج 8 سے 10 کلوگرام فی ایکڑ ہوتا ہے۔