کراچی (وقائع نگار)کراچی کی رقیہ فرید نے، جو کبھی خود لنگر سے کھانا کھانے پر مجبور تھیں، نادار افراد کے لیے دستر خوان سجا لیا ان کا دستر خوان سفید پوش افراد کو گھروں پر بھی کھانا فراہم کرتا ہے، سفید پوش افراد کے لیے دستر خوان چلانے والی خواتین رقیہ فرید اور فاطمہ نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ر اپنے دستر خوان کے بارے میں بتایاکہ ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ وہ خود بھی لنگر سے کھانا کھانے پر مجبور ہوئیں،رقیہ فرید نے کہاکہ ان کے والدین شدیدبیماری کے باعث بسترمرگ پرپڑے تھے جس کے باعث گھر کی تمام ذمہ داری کابوجھ ان کے ناتواں کاندھوں پرآگیاتھا انہوں نے اپنے بارے میں بتایاکہ وہ اچھی آرٹسٹ تھیں اور بڑے ذوق وشوق سے اپنی پینٹنگز بنایا کرتی تھیںآہستہ آہستہ رقیہ فریدنے کام کووسعت دینے کے لیے اپنی کمپنی شروع کردی اوردن رات کی انتھک کاوشوں سے جلد ہی ان کا کاروبار چل نکلا،رقیہ فرید کہتی ہیں کہ خدا نے جب انہیں اس قابل کردیا تو انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ دکھی دلوں کاسہارابناجائے اور اپنے جیسے وقت سے گزارنے والے افراد کا سہارا بن کران کی خدمت کی جائے اوراللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے،اس جذبے سے سرشار رقیہ نے مزیدکہا کہ ان کا دستر خوان خاص طور پرصرف خواتین کے لیے بنایاگیاہے تاہم مردحضرات بھی یہاں کھانا کھانے آتے ہیںانہوں نے کہاکہ اس شہرمیں کئی سفید پوش ایسے بھی جوکسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ایسے افرادکی نشاندہی کرکے جو ہمارے دسترخوان پریہاں نہیں آسکتے ہم نے ان کے گھروں تک بھی کھانا پہنچانے کی ذمہ داری اداکی ہے اوربہ احسن طریقے سے یہ کام بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں ۔