کراچی(نیوز ڈیسک)علماء و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین اور سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا ہے کہ مشائخ وعلماء ایماندار ودیانتدار قیادت کو آگے لانے مین اپنا اہم رول ادا کریں گے۔ ملکی حالات اسوقت خراب ہیں اور عالمی طاقتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں تاکہ وہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچا سکیں حالیہ دھماکے بھی اسکی ایک کڑی ہیں، پاکستان اسوقت آپس میں لڑنے یا بٹنے کا بالکل متحمل نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت کندھ کوٹ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا،جس میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور شہرکے معززین بھی شریک تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ میرا یہ پختہ ایمان ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں اسلام کا عادلانہ نظام صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے اسلئے کہ ایماندار ودیانتدار اور مخلص قیادت وکارکن جماعت اسلامی کے پاس ہیں،دیگرتمام پارٹیاں عوام کے مفادات کی بجائے ذاتی مفادات اور عالمی استعماری قوتوں کے مفادات کا تحفظ کرتی رہی ہیں ۔اس وقت خصوصاً سرزمین سندھ کی جس میں پیپلزپارٹی نے عوام کے نام پر عوام سے دھوکا کیاآنے والا وقت عوام کو اپنی مستقبل سنوارنے کیلئے ایماندار اور دیانتدار قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا۔جماعت اسلامی کی قیادت کو چاہئے کہ اپنی تمام تر توجہ کا مرکز ومحور انتخابات کو بنائے تاکہ آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں بہتر نتائج کا حصول ممکن ہوسکے۔
مشائخ وعلماء دیانتدار قیادت آگے لانے رول ادا کریں گے،خواجہ نظام الدین
Jul 28, 2021