ایک لاکھ29ہزار384افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایاگیا، رضوان احمد

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)صوبائی صدرالخدمت فائونڈیشن رضوان احمدنے کہاہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرشمالی پنجاب کے 11اضلاع میں 5کروڑ 26 لاکھ 70ہزار روپے مالیت سے ایک لاکھ29ہزار384افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایاگیا، مستحقین کے لیے 580گائے اور 158بکروں کے ساتھ مجموعی طورپر 738 جانورو ں کی قربانی کی گئی، انہوں نے کہاکہ مخیرخواتین وحضرات نے الخدمت پراعتماد کیا اس تعاون کی بدولت ہم اورفن بچوں،بیوائوں ،مساکین ،جیل کے قیدیوں سمیت لاکھوں مستحقین تک قربانی کاگوشت پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن