19سالہ شہروزکاشف کے ٹوسرکرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) شہروز کاشف  ایک اور کارنامہ انجام  دیتے ہوئے کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔شہروز کاشف  ایک اور کارنامہ انجام  دیتے ہوئے کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔ 19سالہ لاہور کے رہائشی شہروز کاشف نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔والد کاشف سلمان نے   تصدیق کی ہے اور موقف اختیار کیا کہ شہروز دو ماہ قبل ماونٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بنے، اب شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری اورپاکستان کی سب سے اونچی چوٹی سرکی ہے۔شہروز کاشف نے روانگی سے پہلے کے ٹوسمیت تمام سرکردہ چوٹیوں کی ٹاپ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم ظاہرکیا تھا۔ ان کی اس کامیابی اور خوابوں کی تعبیر میں معاونت فراہم کرنے میں ان کے والد کا نمایاں ہاتھ ہے۔دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کوہِ پیما شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے بیٹے کی خیریت سے واپسی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والا کم عمر ترین کوہ پیما بنا، یہ فیملی کے لیے ہی نہیں پورے پاکستان کے لیے فخرکی بات ہے۔کاشف سلمان نے کہا کہ وہ پاکستان کے نام کے لیے چوٹیاں سر کر رہا ہے ، شہروز نے مہم کا نام ’پاکستان آن کے ٹو‘ رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ سب لوگ دعا کریں کہ شہروز کاشف خیریت سے واپس آئے۔

ای پیپر دی نیشن