کراچی( اسپورٹس رپورٹر)سابق عالمی چیمپئن یوسین بولٹ نے ریس میں سپر شوز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سپر شوز کی وجہ سے ریس میں دس فیصد مدد ملتی ہے۔ ریسرز کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں سپر شوز کے استعمال کا امکان ہے جس کی وجہ سے یوسین بولٹ کے عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔