لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گزشتہ روز بارہویں جماعت کے کیمسٹری کا پرچہ لیا گیا جہاں سوالیہ پرچہ امیدواروں کے ہاتھوں میں آتے ہی آؤٹ ہو کر موبائل میں گردش کرنے لگا جبکہ تعلیمی بورڈ امتحانات میں نقل کی روک تھام میں مکمل ناکام رہا جہاں کیمسٹری کے پرچے کے دوران طالبعلم کھلے عام موبائل فونز کی مدد سے نقل کر کے پرچہ حل کرنے میں مشغول دکھائی دیئے۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈ اور محکمہ تعلیم کی 34 ٹیموں سمیت امتحانی سینٹرز میں تعینات اساتذہ نقل مافیا ہے آگے بے بس دکھائی دیئے۔