ون ڈے سیریزکینگروز کے نام، کریبینز کو 6وکٹوںسے شکست

Jul 28, 2021

بارباڈوس(آئی این پی) آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی شکست کا بدلہ لے لیا اور ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں6وکٹوں سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز2-1سے اپنے نام کر لی۔آسٹریلیا نے 153رنز کا آسان ہدف 30.3 اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے  میتھو ویڈ نے 51، ایلکس کیرے نے 35رنز بنائے ۔آسٹریلیا کے مچل  اسٹارک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق کنگسٹن کے اوول بارباڈوس میدان میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جوکہ سود مند ثابت نہ ہوسکا۔آسٹریلیا کا فاسٹ بولنگ اٹیک ویسٹ انڈیز پر قہر بن کر ٹوٹا، ایون لیوس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کینگروز کی بولنگ کے سامنے نہ ٹہر سکے اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 45.1اوورز میں152رنز پر ڈھیر ہوگئی، لیوس 55رنز بنا کر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، جوش ہیزل ووڈ،ایگر اور آدم زمپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے ون ڈے سیریزاپنے نام کی، میتھو ویڈ نے 51رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں فتح دلائی، ایلکس کیرے نے بھی 35رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اسٹارک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزیدخبریں