بھٹ شاہ (رپورٹ‘ عبدالقیوم راجپوت) نیو سعیدآباد کے نواحی گاؤں بہشت باغ میں انسانیت شرما گئی۔ حقیقی باپ ٹوھ اور چچا نواب حاجانو نے اپنی نوجوان بیٹی یاسمین کو گلا گھونٹ کرابدی نیند سلا دیااور لاش کو قریبی قبرستان میں دفنا دیا جس پر مقتولہ کی والدہ بھاگل نیو سعیدآباد تھانے پہنچ گئی اور تمام واقعے سے پولیس کو آگاہ کیا جس پرپولیس لاش کو برآمد کرنے کے لیے روانہ ہوگئی جبکہ دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس موقع پر مقتولہ یاسمین کی والدہ بھاگل کا کہنا تھا کہ ہم کھانا کھا کر سوئے تھے اچانک چیخ پکار پر آنکھ گئی جس پر میں کمرے میں جانے لگی تو دروازہ بند تھا شور مچانے پر دروازہ کھولا تو باپ اور چچا لڑکی کا گلا گھونٹ رہے تھے اور مجھے خاموش رہنے کا کہا۔ دونوں نے قتل کرکے لاش کو قریبی قبرستان میں دفنا دیا ۔پڈعیدن اورہالانی سے نامہ نگاران کے مطابق نوشہرو فیروز کے خانزادہ محلہ میں ایک مکان سے نوجوان کی گھر کے پنکھے میں لٹکی لاش ملی ہے ، پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کی شناخت قیوم خانزادہ کے نام سے ہوئی ہے ، کچھ عرصہ قبل نوجوان کی بیوی نے گھریلو جھگڑے کے باعث طلاق لے کر چلی گئی تھی جس کے بعد قیوم پریشان رہتا تھا،لاش دوروز پرانی بتائی جاتی ہے ، جبکہ گھر کے دیگر افراد کئی روز سے گاؤں گئے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کررہے ہیں کہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل۔ اصل حقائق جلد سامنے لائینگے۔ہالانی سے نامہ نگار کے مطابق خانزادہ محلہ نوشہروفیروز میں قیوم خانزادہ نے گلے میں پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔نوشہروفیروز پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش کمرے میں رسے سے جھولتی ہوئی حالت میں ملی ہے، نعش دو دن پرانی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کرکے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ اہل محلہ کے مطابق نوجوان گھر اکیلا تھا۔اہلخانہ دو دن پہلے رشتے داروں سے ملنے گئے ہوئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق نوجوان کی بیوی کے طلاق لینے کے بعد قیوم خانزادہ نفسیاتی طور پریشان رہتا تھا۔
چچا اور باپ نے ملکر نوجوان بیٹی کو ابدی نیند سلادیا
Jul 28, 2021