شنگھائی(پی پی آئی) شنگھائی ڈائمنڈ ایکسچینج (ایس ڈی ای) نے سال کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ لاگت کے ہیرے درآمد کئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اکتوبر2000 میں کام کا آغاز کرنے والی شنگھائی ڈائمنڈ ایکسچینج چین میں ہیروں کی درآمد اور برآمد کا واحد مجاز ٹرانزیکشن پلیٹ فارم ہے۔شنگھائی کسٹمز کے مطابق 2021 کے پہلے چھ ماہ میں ہیروں کی درآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ،جن کی مجموعی مالیت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں چار گنا اور 2019 کی اسی مدت سے 45.3 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب 50 کروڑ یوآن(تقریباً1ارب 60کروڑ امریکی ڈالر) رہی۔شنگھائی ڈائمنڈ ایکسچینج کے مطابق ہیروں کی عالمی منڈی کوویڈ- 19 کی وبا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔