ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے میلسی کی 50 سالہ محرومیاں ختم ہو نگی‘ اورنگزیب کھچی 

میلسی(تحصیل رپورٹر) ایم این اے بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ہم نے علاقے کی تمام محرومیاں ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مو ضع چھینہ میں میلسی سائفن تا بستی میاں محمد عارف چھینہ پختہ سڑک کا افتتاح کر تے ہو ئے  معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین کے تمام تر منفی پروپیگنڈے کے باوجود حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز حاصل کیے منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ کی پچاس سالہ محرومیاں دور ہوں گی اس موقع پر انہوں نے یوسی چیئرمین محمد اعظم خان کھچی۔محمد عالمگیر خان کھچی اور علی رضا خان کھچی کے ہمراہ ربن کاٹ کر نئی بنائی گئی سڑک کا افتتاح کیا۔اس مو قع پر میاں محمد شہزاد  ارائیں‘ملک سجاد حسین زرگر‘میاں زاہد تبسم‘حیدر خان‘مہر عبدالغفار‘مہر ربنواز‘چوہدری محمد طفیل‘اشفاق خان کھچی بھی مو جود تھے۔

ای پیپر دی نیشن