اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منیجر اور دکانداروں کو گرفتار کر لیا ہے، چینی کی ناجائز منافع خوری پر ہول سیل دکان سیمت تین دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے. اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں بالخصوص چینی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. منگل کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے بہارہ کہو اور امان اللہ روڈ پر سپر اسٹورز ، کیش اینڈ کیریز ، پھلوں ،سبزیوں ، دودھ کی دکانوں اور ایک ہول سیل کی دکان کا اچانک دورہ کیا. چینی اور دیگر اشیا ضروریہ کی ناجائز منافع خوری کی خلاف ورزی پر ایک بڑا ہول سیل سیمت تین دکانوں کو سیل کردیا ہے.اس موقع پر منیجرز اور دکانداروں کوگرفتار کیا گیا۔
چینی کی ناجائز منافع خوری پر ہول سیل سیمت تین دکانیں سیل
Jul 28, 2021