نوشہرہ ( نامہ نگار ) اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھینے والے 02 افغانی ملزمان کو تھانہ اکوڑہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ملزمان دونوں بھائی ہیں۔ملزمان دیگر اضلاع اور پنجاب پولیس کو بھی مطلوب ہیں۔شیدو کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ موٹر سائیکل پرگھر جار رہاتھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پرروک کر موٹرسائیکل 125 چھین لی اور فرار ہوتے ہوئے ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ارشد احمد DSP اکوڑہ نے عالم خان کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔