شجاع آباد( خبرنگار) ہپاٹاٹس کے عالمی دن کے موقع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمیر سلیم انچارچ ہپا ٹاٹس کنٹرول پروگرام نے کہا کہ ہپا ٹاٹس Bاور C کے پھلائو کی وجہ اتائی ، نا ئی اور احتیاط نہ کر نا ہے یہ ایک موذی مرض ہے لیکن لا علاج نہیں بر وقت تشخش سے اس مر ض پر قابو پا یا جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر رواد ،ڈاکٹر رانا جا وید ایم ایس ٹی ایچ کیو نے کہا کہ اس مر ض کا با قاعدگی سے علاج کیا جا رہا ہے ۔قاسم شکیل چیف آفسیر بلدیہ ، چوہدری افضل سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ‘ ڈاکٹر احمد خلیل ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔