کورونافنڈادویات میںبارہ سوارب روپے کاغبن کیا گیا‘ وحیدخان 

Jul 28, 2021

اوگی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل اوگی کے صدروحیدخان ایڈوکیٹ نے میڈیاسے گفتگومیںکہاہے کہ ملک میںآئے روزکرپشن کے سکینڈل سامنے آرہے ہیں،آٹاچینی،ادویات ،پٹرولیم مصنوعات سکینڈل میں اربوں ڈکارنے والے حکمرانوں کے بغل میں بیٹھے ہوئے ہیں،کورونافنڈادویات میںبارہ سوارب روپے کاغبن ،چینی بحران میں ساڑھے چارسو ارب روپے اورآٹامیں دوسوپچاس ارب روپے جن لوگوں نے غریبوں کاخون نچھوڑکر کمائے،جومافیامہنگائی کم نہیں دے رہاہے انہیں NROدیگرحکمرانوں نے اپنی گودمیں بٹھایاہواہے،نظام کی تبدیلی کے بغیرکرپٹ مافیازسے نجات مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے،آزادکشمیرالیکشن میں پری لول رگنگ بھی کی گئی اورلوگوں کے وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے سرعام اوچھے ہتھکنڈے استعما ل کئے ہیں،جبکہ دھاندلی کاموقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیاگیا،انہوں نے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی معیشت کابیڑہ غرق ہوچکاہے،نوجوانوں کوتبدیلی کاجھانسہ دیکرچوردروازے سے عمران خان نے اقتدارتوحاصل کرلیا مگرجوظلم ناانصافی مہنگائی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

مزیدخبریں