گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پی ایچ اے کی جانب سے گوجرانوالہ کو خوبصورت اور رنگ و روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے لائٹنگ ٹاور اور ٹیولپ گارڈن کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔خوبصورت کلرفل لائٹس اورکمپیوٹرائز پروگرامنگ پر مبنی ڈیجیٹل لائٹنگ ٹاور عزیز کراس فلائی اوور کے وسط میں آئندہ ہفتہ تک لگایا جائے گا۔جبکہ شہر کے داخلی راستہ چنداقلعہ گرین بیلٹس میں مختلف رنگ برنگے پھولوں پرندوںکے مانومنٹس کی تنصیب بھی شروع کی جا رہی ہے ۔یہ دونوں منصوبے اپنی مثال آپ ہوں گے اور گزرنے والے شہریوں کواور خوبصورت اور دلفریب نظارہ پیش کریں گے۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شاہد عباس جوتہ نے عزیز کراس فلائی اوور دورہ کے موقع پر لائٹنگ ٹاور کی تنصیب کے حوالے سے مختص جگہ کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے کی جانب سے محدود وسائل میںشہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے کم مدت میں کئی منصوبہ جات مکمل کیے جا رہے ہیں۔