گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما شبیر بٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن چرانے والوں نے 67فی صد ٹرن آئوٹ دکھا کر انتخا بی نتائج اپنے حق میں توکر لئے لیکن خود اپنا تماشا بھی بنا لیا ہے عوام کی امنگوں کے خلاف فیصلے کئے جاتے رہے اور الیکشن کی بجائے سلیکشن ہوتی رہی تو عوا م کا انتخابی سسٹم پر سے اعتماد ختم ہوجائے گا۔