گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) آصف علی زرداری نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرکے محب وطن سیاستدان ہونے کا ثبوت دیا حکمرانوں کی طرف سے بد ترین دھاندلی کے باوجود پیپلزپارٹی نے کشمیر الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت اور مقبول ترین سیاسی جماعت ہے آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو زرداری آہندہ ملک کے وزیراعظم ہونگے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز سیکرٹریٹ جلیل پلازہ گوجرانوالہ میں آصف علی زرداری کی 66ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے رانا محمد حنیف چوھدری آصف جٹ محمد فاروق ملک سرفراز احمد ساہی رانا محمد ایوب ایڈووکیٹ احد محمود رامے و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
آنے والا دور پیپلزپارٹی کا اور بلاول وزیراعظم ہونگے:ارشاد اللہ
Jul 28, 2021