وہاڑی(کرائم رپورٹر) خواجہ سراء ڈانسرمہک ملک نوجوان اغواکیس میں ایڈیشنل سیشن کی عدالت میں پیش۔ پولیس کی تفتیش میں بیگناہ قرار۔ایف آئی آر خارج کردی گئی مہک ملک نے عدالت میں پیشی کے بعداپنے وکلا صدر بار چوہدری اخترعلی ورکا، چوہدری کرامت علی سندھو ، امین سعود اوررفاقت علی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکررہی تھی اس موقع پر سجادعرف سجو،میاں سجن مترو،میاں سلیم مترو،،حاجی جعفرببلی ودیگربھی موجودتھے مہک ملک کاکہناتھاکہ مجھے پہلے دن سے ہی یقین تھاکہ مجھے انصاف ملے گااورحق وسچ کی فتح ہوگی اس سلسلہ میں ڈی پی اووہاڑی امیرعبداللہ خان نیازی نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ٹیم تشکیل دی ٹیم نے رات دن کی کوشش کے بعد اغوا کا ڈرامہ رچانے والے فیصل عباس نامی نوجوان کونہ صرف ٹریس کیابلکہ اس کوموقع سے اپنی تحویل میں بھی لے لیا۔