مظفرگڑھ(خبرنگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسداللہ کاڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سحرش ارشاد کے ہمراہ سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122 کا دورہ،دورہ کا مقصد سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے مظفرگڑھ کے سیلابی پس منظر، سیلاب سے متعلقہ خطرناک مقامات،ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی استعداد کار اور تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی،دورہ کے اختتام پر اے ڈی سی آر اسداللہ نے ریسکیو 1122مظفرگڑھ کی سیلاب سے متعلقہ تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی نہ صرف سروسز قابل ستائش ہیں بلکہ جس طرح سے یہ ادارہ دور حاضر کے جدید تقاضوں کو پورا کئے ہوئے ہے دیگر اداروں کیلئے ایک مثال ہے اس مو قع پرترجمان ریسکیو1122 منصور احمدبھی موجود تھے۔