چین کے وسطی صوبے ہنان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی ہنگامی انتظامیہ کے حکام نے بتایا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 16 جولائی کے بعد سے 150 کانٹیز کے علاقوں میں 13.6 ملین سے زائد افرادشدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مجموعی طور پر 1.47 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔صوبہ بھر میں آفات سے نمٹنے اور تعمیر نو کی کوششیں جاری ہیں اور امدادی ٹیمیں دن رات کام میں مصروف ہیں۔