معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عوام نے قومی خزانہ لوٹنے والوں کومسترد کردیا ہے،سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن پرامن بنانے کا سہرا حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے سرجاتا ہے،عوام وزیراعظم عمران خان کے نظریے کی بھرپور تائیدکررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان عوام نے قومی خزانہ لوٹنے والوں کو بری طرح مسترد کردیاہے، سیالکوٹ ضمنی الیکشن کو پرامن بنانے کا سہرا حکومت پنجاب کے سرجاتا ہے، آج کے الیکشن نے تمام جھوٹ بے نقاب کر دیئے، ہم قانون کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں جو اس حلقہ کو اپنا قلعہ سمجھتے تھے آج پی ٹی آئی نے اس حلقہ میں شگاف ڈال دیا۔
جو سیالکوٹ کے اس حلقہ کو اپنا قلعہ سمجھتے تھے آج پی ٹی آئی نے اس حلقہ میں شگاف ڈال دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
Jul 28, 2021 | 20:34