5 مزیدافغان فوجی افغانستان کے حوالے کر دیئے. آئی ایس پی آر

Jul 28, 2021 | 22:28

ویب ڈیسک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ5 مزیدافغان فوجیوں کو افغانستان کی حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔افغان فوجیوں کو ضروری کارروائی کے بعدبدھ کی شام 5 بجکر 45 منٹ پر باجوڑ نواپاس کے ذریعے افغان حکومت کے حوالے کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجیوں نے پاکستان سے چترال ارندوسیکٹر پر پناہ کیلئے درخواست کی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کوپاکستان میں داخل ہونیکی اجازت دے دی گئی تھی۔ تمام فوجیوں کو ہتھیاروں اور آلات سمیت افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھی پاکستان نے پانچ افسران سمیت چھیالیس افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کیا تھا۔

مزیدخبریں