پنجاب اسمبلی اجلاس بغیر کارروائی ملتوی، پی ٹی آئی ارکان نے حکومتی نشستیں سنبھال لیں 

Jul 28, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس  بائیس منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی کی زیر صدارت مختصر اجلاس ہوا۔ تحریک انصاف کے  ارکان اسمبلی نے ایوان میں حکومتی نشستیں پھر سنبھال لیں۔ راجہ بشارت، چوہدری ظہیر الدین سمیت دیگر ارکان اسمبلی ایوان میں موجود تھے۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کا کوئی رکن اسمبلی ایوان میں نہیں پہنچا۔ تاہم وسیم خان بادوزئی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا۔ وسیم بادوزئی  کا کہنا تھا کہ ابھی حکومت کے تشکیل دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے لہذا جب تک کابینہ نہیں بنتی اجلاس نہیں چلایا جا سکتا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 28 جولائی آج ایک بجے تک ملتوی کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں