اوورسیز کے ووٹ سے متعلق عمران کی درخواست پر اعتراضات ختم 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے آئندہ انتخابات میں ووٹ دینے سے متعلق عمران خا ن کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے آئندہ عام انتخابات میں ووٹ دینے سے متعلق عمران خان کی ان چیمبر اپیل پر سماعت جسٹس سجاد علی شاہ نے ان چیمبر کی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات قانون کے مطابق نہیں جبکہ درخواست عوامی مفاد کے مدنظر سپریم کورٹ میں دائر کی گئی جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے ان چیمبر سماعت کرتے ہوئے اعتراضات ختم کرنے اور درخواست کو نمبر لگا کر کھلی عدلت میں لگانے کی ہدایت کر دی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست پر براہ راست سپریم کورٹ آنے‘ متعلقہ فورم  پر نہ جانے کے اعتراضات عائد کئے تھے۔ عمران خان نے آئندہ انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈلوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...