لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے فرح خان کی والدہ بشری خان کے خلاف درج مقدمے کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس امجد رفیق نے بشری خان کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں مقدمے کے اخراج کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔