اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کیلئے رولز  بنائے جائیں: سپریم کورٹ بار 

Jul 28, 2022


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ بار نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ڈپٹی سپیکر رولنگ سے متعلق فیصلہ حقائق اور قانون کے برخلاف تصور ہو گا۔ بار ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کیلئے رولز بناے جائیں، بنچز کی تشکیل کا فیصلہ پانچ سینئر جج صاحبان کی مشاورت سے ہونا چاہئے۔ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پریس کانفرنس اور میڈیا کو بتایا کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشنز کی دعوت پر تمام بار ایسوسی ایشنز نے شرکت کی۔

مزیدخبریں