امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر تجارت سید نوید قمر سے ملاقات


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر تجارت سید نوید قمر سے  ملاقات کی۔ نوید قمر نے  نے امریکی  سفیر کو پاکستان میںذمہ  داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہائیوں پر محیط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی  سفیر نے پاکستان سے امریکہ کو برآمدات میں نمایاں اضافہ کو سراہا اور تجارت اور سرمایہ کاری، ڈیجیٹل خدمات، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، توانائی اور آب و ہوا کے شعبوں میں گہرے اور وسیع تر دوطرفہ تعلقات کی امید کا اظہار کیا۔ پاکستان امریکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک ایگریمنٹ   کے تحت رابطوں  کو اہم قرار دیا۔ سیکرٹری کامرس نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی کے مختلف مسائل پر وزارت تجارت کی طرف سے تکنیکی سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...