لاہور (نیٹ نیوز) اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا۔ حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن جامشورو میں اپنے مقدمے کی سماعت کیلئے گئے تھے، جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ حلیم عادل شیخ سمیت 6 افراد کے خلاف تھانہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ میں 63 ایکڑ اراضی جعل سازی سے نام کرانے اور اس پر زرعی بینک سے قرضہ لینے کا مقدمہ درج ہے۔