گلگشت گردیزی مارکیٹ کے تاجروں کا واسا انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان(نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران گلگشت گردیزی مارکیٹ کے تاجروں کاآل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں واسا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ, مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عارف فصیح اللہ نے کہا کہ کئی روز سے مارکیٹ میں بارشوں کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے  انہوں نے کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر  سے مطالبہ کیا کہ گردیزی مارکیٹ سے سیوریج کے پانی کا مسئلہ حل کروایا جائے بصورت دیگر تاجر برادری واسا آفس کا گھیراو کرنے پر مجبور ہوگی،اس موقع پر مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بند کردیا اور ایم ڈی واسا کے خلاف نعرے بازی کی،مظاہرہ میں جنرل سیکرٹری چوہدری نوید ظفر، عمران، رضوان، عرفان، جاوید، سلیم،جواد،وارث ودیگر تاجروں شریک تھے،مظاہرہ کے بعد واسا انتظامیہ کی جانب سے ایس ڈی اوفضل الرحمن اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچ گئے اور تاجروں کو یقین دلایا کے تاجروں کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جس پر احتجاج ختم کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...