خانیوال( نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شاہد فرید نے اجلاس کے دوران عاشورہ محرم کے حوالے سے محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لیاانہوں نے مونسپل کمیٹیز کو سڑکوں پر معیاری پیچ ورک ہر صورت یکم محرم تک کرانے، جلوسوں کے روٹس،مجالس کے اطراف نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لئے مئوثر پلاننگ کی ہدایت بھی کردی ، ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام پر عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اسسٹنٹ کمشنرز افسران کے ساتھ خود روٹس کادورہ کریں-انہوں نے کہاکہ عشرہ کے دوران بارشوں کے خدشہ کے پیش نظر نکاسی آپ کے لئے میونسپل کمیٹیز الرٹ رہیںجلوسوں کے روٹس پر صفائی انتظام بہتر بنایا،خراب لائٹس فوری مرمت کی جائیں۔
عزاداروںکیلئے بہترین سہولیات ، تمام وسائل استعمال کریں:ڈی سی خانیوال
Jul 28, 2022