سوشل اسٹوڈنٹس فورم کا پروفیسرحافظ نسیم الدین کو خراج تحسین پیش کرنا احسن اقدام‘ کیپٹن ایم ضیاء عالم

Jul 28, 2022


کراچی(سٹی نیوز) سوشل اسٹوڈینٹس فورم کا پروفیسرحافظ نسیم الدین کو خراج تحسین پیش کرنا احسن اقدام ہے۔ یہ بات معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ معلومات عامہ کے بے تاج بادشاہ حافظ نسیم الدین کے اعزاز میں آرٹس کونسل آف پاکستان  کے تعاون سے سوشل فورم اور جینئس فورم کے اشتراک سے  منعقدہ تقریب پذیرائی سے بحیثیت صدر تقریب کیپٹن ایم ضیاء عالم نے کہی انہوں نے کہا کہ حافظ نسیم ایک عظیم اور مایہ ناز شخصیت کے مالک ہیں۔ اللہ تعالی نے انہیں علم کی دولت سے مالا مال کیا ہے اور یہ اپنے علم کو اپنے طلبہ میں تقسیم کر رہے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق مشیر وزیر اعلی سندھ اورپیام پاکستان کے چیئرمین اقبال یوسف نے کہا کہ حافظ نسیم ایک ایسی شمع کے مانند ہیں جو خود تو جلتا ہے مگر دنیا کو روشی  اور مثبت راستہ فراہم کرتا ہے۔ قبل ازیں فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے کہا کہ حافظ نسیم علم کی دنیاکا وہ نامہے جو ہمیشہ جگمگاتا رہے گا اور ہم ایسے ستاروں سے محفلیں سجاتے رہیںگے۔ اس موقع پر جینئس فورم کے بانی اور چیئرمین اور معروف اینکر و صداکار شاہد مسرور نے کہا کہ حافظ نسیم ایک ادارہ ایک انجمن اور ایک بصیرت افروز شخصیت کے مالک ہیں۔ معروف سماجی رانما رانا اشفاق رسول نے کہا کہ حافِظ صاحب ایک قابل تقلید مثال ہیں ان لوگوں کے لئے جو کمزریوں کے باوجود آگے بڑھنا چاھتے ہیں۔ تقریب سے فہیم برنی,کامران سعید چاولہ ، فہیم احمد خان ، بصر احمدصدیقی، سینئر سیلز منیجر نیلسن پینٹ، قیصر جمال ، ایڈیشنل سیکرٹری اور سینئر وائس چیئرمین فاروق عرشی نے آرٹس کونسل آف پاکستان اور خصوصی طور پر صدر سید احمد شاہ کا دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مہمان اعزاز حافظ نسیم اور صدر تقریب کیپٹن ایم ضیا ء عالم کو فورم کی جانب سے کتابوں اور دیگر تحائف بھی پیش کیے گیے جسکے بعد مسعود  احمد وصی نے لذت و کام دھن کی دعوت دی۔ 

مزیدخبریں