محمد ی مسجدبرنس روڈکے سامنے بارش کا پانی جمع

Jul 28, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) مرکزی دار الامارت محمد ی مسجدبرنس روڈ میں مسجد کے بالکل سامنے حالیہ بارشوں میں سیوریج کے کالے پانی اور بارش کے پانی میں بہہ جانے والا کوڑا کرکٹ ارباب اختیار کو اورگورنمنٹ آف سندھ کے ایڈمنسٹریٹر کو بہ آواز بلند آواز دے رہا ہے کہ کراچی کے پانچوں اضلاع کی مساجد و مدارس ، امام بارگاہوں اور مذہبی اداروںکے سامنے اور اطراف سے (On Emergency Basis) فی الفور مکمل صفائی کروائی جائے ۔ جب کہ عسکری قیادت اور پاک نیوی کے دفاتر کے سامنے کھڑا ہوا سیوریج اور حالیہ بارشوں کا پانی صاف کروایا جائے۔تاکہ خواتین و حضرات جو پنج وقتہ نماز اور جمعۃ المبارک کی نماز پڑھنے کے لیے مساجد کا رخ کرتی ہیں وہ مساجدو مدارس میں با آسانی پہنچ سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد حقانی نے محمدی مسجد کے سامنے موجود افر اد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب کراچی کے بیشتر علاقوں میں موسم بہتر ہو رہا ہے ۔ ان علاقوں میں جراثیم کش پاؤڈر اور اسپرے کروایا جائے تاکہ کراچی کے کروڑوں نفوسِ قدسیہ بارشوں کے بعد متعدی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔ حکومتِ سندھ اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر و دیگر ذمہ داران کا کیا گیا بروقت فیصلہ کراچی کی باشعور عوام کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا۔ 

مزیدخبریں