ڈیرہ اللہ یار(نامہ نگار)دریائے مولا سے آنے والے سیلابی ریلے نے گنداواہ اور سیف آباد کو ملیا میٹ کرنے کے بعد جعفرآباد کے علاقے باغ ہیڈ کے بیرون کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آر بی او ڈی کینال کو شگاف لگنے سے گنداخا شہر اور یوسی گیل پور شدید متاثر ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق دریائے مولا سے آنے والا سیلابی ریلہ بدھ کے روز جھل مگسی کے علاقے سیف آباد کو متاثر کرتے ہوئے جعفرآباد کی تحصیل گنداخا کی یونین کونسل باغ ہیڈ کے بیرون میں داخل ہوچکا جسکے باعث سیکڑوں مکانات اور فصلیں زیر آب آ گئے باغ ہیڈ کے بیرون میں مقیم مقامی افراد کے گھریلو سامان سیلابی پانی میں بہہ چکے ہیں۔