نصیرآباد (نامہ نگار)محکمہ لائیو اسٹاک اسپتال اور اس کی رہائشی کالونی میں بارش کا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ بارش کے پانی اور سیوریج نالیوں کے نکاس نے بھی لائیو اسٹاک کالونی کا رخ کرلیا۔ بدبودار پانی گھروں میں داخل ہونے سے رہائشیوں کو سخت پریشانی کا سامنا ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ شہر کے روڈ اونچے ہونے کے باعث بارش کا پانی مختلف راستوں سے لائیو اسٹاک کالونی کا رخ کرلیتا ہے جس سے لائیو اسٹاک رہائشی کالونی کے سرکاری کوراٹرزاور لائیو اسٹاک کے ڈسٹرکٹ اسپتال کے بلڈنگز کو سخت خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔